(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کےباوجود صیہونی فوج نے فلسطینی باشندے کے گھر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار رکردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے بھاری مشینری کے ہمراہ منگل کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے مضافاتی علاقے جبارۃ میں خالد الرشید کی ملکیت ایک منزلہ عمارت پر دھاوا بولا اور گھر کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے منہدم کردیا ۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج نے گزشتہ سال کے دوران 30سے زائد فلسطینیوں کے گھروں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کیا ہے