(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے تلاشی کے نام پر فلسطینی گھروں میں لوٹ مار شروع کی، مزاحمت پر صیہونی فوج نے طاقت کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے فلسطینیوں گولیاں اور آنسو گیس کی بارش کردی۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوج نے اتوار کے روز مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین کے قصبے سواء میں تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار اور مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے ردعمل میں مزاحمت کرتے ہوئے فلسطینی نوجوانوں نے قابض فوج پر پتھراؤ کیا۔
صیہونی فوج نے مزاحمت کاروں کومنتشرکرنے کیلئے طاقت کا بے دریغ استعمال کرتےہوئے براہ راست فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کردی، فوجیوں کی گولیوں کا شکار ہوکر کم سن دوشیزہ ثامر المہر حسن ترکمان اور ضیا یوسف زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد اسرائیل فوجیوں نے علاقے میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا اور درجنوں شہریوں کو حراست میں لے لیا۔