(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی مظاہرین کی سنگ باری سے جہنم واصل ہونے والے صیہونی کی موت کے بعد اسرائیلی فوج نے جنین شہر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیلی کرنے کے بعد گھر گھر لوٹ مار شروع کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق منگل کےروز فلسطینی بستیوں میں لوٹ مار کے خلاف فلسطینی باشندوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے پر اسرائیلی فوجی نے فائرنگ کی جس کے بعد مظاہرین نے صیہونی فوج پر سنگ بار ی کی جس کے نتیجے میں سر پر پتھر لگنے سے ایک اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوگیا اس کے بعد اسرائیلی فوج نے جنین شہر اور اس کے مضافات بالخصوص یعبد کے مقام پر فلسطینیوں کےگھروں میں گھس کر تلاشی، توڑپھوڑ اور لوٹ کے ساتھ رہائیشوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
آخری اطلاعات آنے تک قابض فوج کی بھاری نفری نے پورے شہر کو چھائونی میں تبدیل کیا ہوا ہے فلسطینیوں کی نیم برہنہ تلاشی لی لی جارہی ہے جبکہ سرائیلی فوج نے یعبد کے مقام پر لگائے گئے کیمروں کی ریکارڈنگ بھی قبضے میں لے لیں۔