(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی ریاست میں فلسطینیوں کی غیر قانونی حراست کی پالیسی کے تحت بے گناہ خواتین کو بغیر کسی جرم کے ان کے گھروں سے اغوا کیا گیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں کمیشن برائے زیر حراست اور نظر بندی امور کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صیہونی فوجی عدالت عوفر نے تین فلسطینی خواتین کی قید میں توسیع کردی ہے، غیر قانونی طور پرگرفتار خواتین جن کی قیدمیں توسیع کی گئی ہے ان میں مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل کی رہائشی 21 سالہ طالبہ انجيم عواد جس کو صہیونی فوج نے 10روز قبل گھر سے اغوا کیا تھا، دوسری خاتون نابلس کے قصبے یاسید سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ مصنفہ ہیں جن کو 8 روز قبل ان کے گھر سے تفتیش کے نام پر اغوا کیا گیا تھا، تیسری خاتون جنین کے قصبے عرابا کی رہائشی مونا قدان ہیں جن کو آٹھ روز قبل ان کے گھر سے اغواکیا گیا تھا۔
تینوں فلسطینی خواتین پر تاحال کوئی الزام نہیں ہے اور بغیر کسی الزام کے انھیں قید کرنا غیرانسانی اور غیرقانونی ہونے کے ساتھ ساتھ عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر نے کے مترادف ہے۔