(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونیوں کی جانب سے دائر کردہ مقدمے میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی حکومت فلسطینی اتھارٹی کو واجب الاداء رقوم میں سے 40 کروڑ 50 لاکھ شیکل روکے کیونکہ گرفتار فلسطینی تحریک انتفاضہ کے دوران کئی یہودیوں کو ہلاک یا زخمی کرنے میں ملوث رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطبق اسرائیل کی نام نہاد عدالت نے گزشتہ روز فلسطینی اتھارٹی کو واجب الاداء رقوم میں سے 40 کروڑ 50 لاکھ شیکل کی خطیر رقم کی کٹوتی کی اجازت دے دی ہے۔
متعددصیہونیوں نے عدالت میں مختلف مقدمات دائر کیے تھے جن میں عدالت سے کہا گیا تھا کہ وہ فلسطینی قیدیوں کے اہل خانہ کو فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے دی جانے والی امداد کے برابر رقم کی ادائیگی روکے کیونکہ گرفتار ہونے والے فلسطینی کئی یہودیوں کو ہلاک یا زخمی کرنے میں ملوث رہے ہیں اور فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے دی جانے والی رقم ان خاندانوں پر خرچ کی جاتی ہے جو اسرائیل کے خلاف اقدامات میں براہ راست ملوث ہیں۔