(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوجی عدالت نے فلسطینی نوجوان پر اسرائیلی آبادکار پر قاتلانہ حملے کے الزام میں 17 سال قید اور 70ہزار شیکل جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صیہونی ریاست اسرائیل کی فوجداری عدالت نے غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں قائم الدھیشہ پناہ گزین کیمپ کے رہائشی27 سالہ فلسطینی عدی عاطف تعامرہ کو جنوبی بیت لحم میں گوش عتصیون یہودی کالونی میں ایک غیر قانونی صیہونی آبادکارکو چاقو سے حملے میں شدید زخمی کرنے کے الزام میں 17 سال قید اور 70 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
صیہونی فوج نے تعامرہ کو 17 جون 2017ء کو صیہونی آبادکار پر قاتلانہ حملے کے الزام میں حراست میں لینے کےبعد ایک ماہ تک ایک فوجی حراستی مرکز میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔طویل ٹرائل کے بعد گذشتہ روز اسرائیلی عدالت نے عاطف تعامرہ کو 17 سال قید اور 70 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔