(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )عالمی وبا سے متاثر ہونےو الے41 نئے فلسطینی اسیروں کے بعد صیہونی زندانوں میں مہلک وائرس کا شکار ہونےوالےفلسطینی اسیران کی تعداد 290 ہوگئی۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی عقوبت خانوںمیں قید فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات رکھنے والے ادارے فلسطینی محکمہ امور اسیران کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق صیہونی زندانوں میں فلسطینیوں قیدی تیزی سے کورونا کا شکار ہورہے ہیں۔
تازہ اطلاعات کے مطابق صہیونی جیلوں ریمون اور النقب میں مزید 41 فلسطینی قیدی کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔
ریمون جیل میں قید 10اور النقب میں 31 فلسطینی قیدیوں کے کورونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد اسرائیلی زندانوں میں کورونا کا شکار ہونےوالے فلسطینی اسیران کی تعداد 290 ہوگئی ہے۔
ریمون جیل کے وارڈ ایک، دو تین، چار اور چھ میں مزید 10فلسطینی کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔ النقب جیل کے وارڈ 10 میں 31 فلسطینیوںکے وبا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ اور وزارت صحت فلسطینی اسیران کے کورونا ٹیسٹ کرانے میں مجرمانہ لاپرواہی اور ٹال مٹول کا مظاہرہ کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی ریمون جیل میں 650 فلسطینی پابند سلاسل ہیں اور وبا ان میں تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔