(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صیہونی وزات صحت کےمطابق 5 کرونا مریضوں کی حالت خطرے میں ہے جبکہ 119 فی الحال خطرے سے باہر ہیں، حکومت وباء سے نمٹنے کیلئے بہترین انتظامات کررہی ہے۔
صیہونی وزارت صحت کے مطابق قابض ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل میں کورونا وائرس کے سے متاثر مزید 26 کیسز کی تشخیص کی گئی ہے جس کے بعد مجموعی طورپر قابض ریاست میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 126سے تجاوز کر گئی ہے، اسرائیلی وزات صحت کےمطابق 5 کرونا مریضوں کی حالت خطرے میں ہے جب کہ 119 فی الحال خطرے سے باہر ہیں۔
کفورونا کے شبے میں 949 ڈاکٹروں اور محکمہ صحت کے 2479 ملازمین کو کرونا کے شبے میں طبے معائنے کے عمل سے گذارا جا رہا ہے، کرونا وائرس کے بڑھتے خطرےکے پیش نظر سرکاری ملاقاتیں بند کردی گئی ہیں اور بیرون ملک سے رہ نمائوں کی آمد ورفت بھی معطل ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس دنیا کے110 ممالک تک پہنچ گیا ہے، چین کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں اٹلی ، سوئٹزرلینڈ اور جرمنی شامل ہیں جبکہ یورپ کے علاوہ یہ وائرس امریکا کی بھی کئی ریاستوں میں تباہی مچارہا ہے ۔