(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شرپسند صیہونی آبادکاروں نے صیہونی فوج کے حفاظتی حصار میں فلسطینی آثار قدیمہ کے مقام پر دھاو ا بولا اور اسلامی اور فلسطینی تاریخ کو تبدیل کرنے کی مذموم صیہونی سازشوں کو آگے بڑھایا۔
مقامی ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق درجنوں شرپسند صیہونی آبادکاروں نے صیہونی فوج کے حفاظتی حصار میں مقبوضہ بیت المقدس کے شہر اریحا میں فلسطینی اسلامی ثقافتی ورثہ ، آثار قدیمہ پر دھاوا بولا اور تاریخی ورثے کو تباہ کرنے اور اس کے اسلامی شواہد مٹانے کی مذموم کوششں کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام مقبوضہ بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطین کو یہودیانے اور فلسطینیوں کو ارض مقدس سے بے دخل کرنے کیلئے انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہیں جس میں کامیابی کیلئے قابض ریاست کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے ۔