(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شرپسند صیہونی آبادکاروں نے فلسطینی شہری کے باغ پر حملہ کیا جس کے نتیجےمیں زیتون کے کم سے کم 400 زیتون کے درخت تباہ ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے قابض صہیونی فوج کی زیر سرپرستی میں غیرقانونی صیہونی آبادی ‘رحالیم’ سے تعلق رکھنے والے مسلح شرپسند صیہونی آبادکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی شہر الخلیل میں ‘خلہ ضبع’ میں فلسطینی شہری کے زیتون کے باغ پر حملہ کیا اور پھل دار درختوں کو کاٹنے کے بعد انھیں آگ لگادی ۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ باغ کو اجاڑنے کی اس مذموم کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا تھا اور کسی فلسطینی کو باغ کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔