(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی بستی کے یہودی سیکیورٹی گارڈز نے فلسطینیوں کو انکی زمینوں سے بے دخل کرتے ہوئے ان کے گھروں پر قبضہ کرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس کے جنوب میں واقع قریو قصبے میں غیر قانونی صہیونی بستی ایلی کے آبادکاروں فلسطینی شہریوں کو انکی زمینوں سے بے دخل کرتے ہوئے ان کے گھروں پر قبضہ کرلیا۔
سماجی رہنما محمود العرابیت نے مقامی میڈیا سےبات کرتے ہوئے بتایا کہ صیہونی آبادکاروں کی جانب سے قصبے کے رہائیشوں پر حملے روزانہ کا معمول ہے تاہم اب گھروں پر قبضے اور زمینوں سےبے دخل کرنا صیہونی ریاست کے مجرمانہ اقدمات ہیں جو سب کے سامنے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ اس سے قبل غیر قانونی صہیونی بستی شیلو سے تعلق رکھنے والے صہیونی آبادکاروں نے قریوت قصبے میں راس میوس کے علاقے میں ایک عارضی گھر بھی تعمیر کر لیا۔