(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ذہنی معذور فلسطینی کے بے رحمانہ قتل کے خلاف پر امن احتجاج کے دوران اسرائیلی پولیس نے گزشتہ 15 سالوں سے صیہونی عقوبت خانوں میں قید مجد عبدالرحیم بربر کی بیٹی کو تشدد کے بعد گرفتار کرلیا۔
عینی شاہدین کے مطابق صہیونی پولیس نے تعزیتی امن دھرنے کے شرکاء پر وحشیانہ حملہ کیا اور تشدد کے بعد مجد عبدالرحیم بربر کی بیٹی زینہ بربرکو اس وقت گرفتار کیا جب وہ ذہنی معذور فلسطینی کے قتل کے خلاف ہونے والے پر امن دھرنے میں شریک تھی صہیونی پولیس نے بےرحمانہ سلوک کرتے ہوئے شرکاء سمیت زینہ بربر کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا زینہ بربرکے والد، مجد عبدالرحیم بربرگزشتہ 15 سالوں سے فلسطین کی آزادی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی پاداش میں صہیونی عقوبت خانوں میں قید کاٹ رہے ہیں ۔