(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) غرب اردن پر اسرائیل کی عملداری کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں مظاہرین نے صہیونی ریاست کے خلاف پلے کارڈز اور فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے سرحدی علاقے رفح میں ہزاروں فلسطینیوں نے قابض صہیونی ریاست کی جانب سے غرب اردن پر اپنی عملداری کے اعلان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
مظاہرین کا کہنا تھاکہ مغربی کنارا اور وادی اردن فلسطینی سرزمین ہیں جس پر صہیونی ریاست کا قبضہ کسی بھی صورت بردازشت نہیں کیا جاسکتا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے آئندہ جولائی تک مغربی کنارے اور وادی اردن کو اسرائیل کی عملداری میں لانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد فلسطینی سمیت دنیا بھرمیں اسرائیل کے اس غیر قانونی اعلان کی مذمت جاری ہے ۔