(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوجی اہلکاروں نے فلسطینی نوجوان پر بے بنیاد الزامات لگا تے ہوئے تشدد کیا اور فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
اطلاعات کے مطابق آج علی الصبح مقبوضہ بیت المقدس میں قابض فوجی اہلکاروں نےفلسطینی قانون ساز کونسل کے نائب محمد محمود الخطیب ولد محمود الخطیب کو بلا جوازکارروائی کرتے ہوئے تلاشی کے بہانے تفتیش کےلیے روکا اور نوجوان پر مزاحمتی کاروں کے سہولت کار ہونے کےبے بنیاد الزامات کے بعد تشدد کانشانہ بناتے ہوئے حراست میں لیا اور صہیونی فوجی گاڑی میں ڈال کرغیر قانونی تفتیشی مرکز منتقل کردیا۔
اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تاحال فلسطینی قانون ساز کونسل کے نائب نوجوان محمد محمود الخطیب کوکس صہیونی تفتیشی مرکز میں لے جایا گیا ہے اس حوالے سے کوئی خبرموصول نہیں ہوئی ہے۔