(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بےگناہ فلسطینیوں کی گرفتاری کی کارروائیوں میں تیزی کا سبب صہیونی حکام کی مقبوضہ فلسطین میں آنے والے دنوں میں قانون ساز صدارتی انتخابات میں کم سے کم فلسطینی شہریوں کی شرکت کو یقینی بنانے کی ناکام کاششیں بتائی جاتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے شہر العیسویہ کے مقام سےقابض صہیونی فوج نے20 سالہ فلسطینی شہری 17 سالہ حسن یاسر درویش اور احمد عصام درویش سمیت اس کے بھائی ماجد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
واقع کے حوالے سے ابھی تک مزید کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ہیں تاہم اسرائیلی فوج کی جانب سے گذشتہ ماہ سے اب تک نہتے اور بے گناہ فلسطینیوں کی گرفتاری کے بعد نا معلوم مقام پر منتقلی کی کارروائیوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے جس کا سبب صہیونی حکام کی مقبوضہ فلسطین میں آنے والے دنوں میںقانون سازصدارتی انتخابات میں کم سے کم فلسطینی شہریوں کی شرکت کو یقینی بنانے کی ناکام کاششیں بتائی جاتی ہیں۔