(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل میں جانوروں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی تنظیم نے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے کتوں بلیوں اور بکریوں پر جدید اور مہلک اسلحہ کے کم سے کم ایک ہزار تجربات کیئے ہیں جس کے نیتجے میں سیکڑوں جانور ہلاک ہوچکے ہیں۔
عبرانی اخبار میں شائع ہونے والے اخبار یدیعوت احرونوت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل میں حیوانات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے کہا ہے کہ وزارت دفاع کے اعدادود شمار میں کہا گیا ہے کہ فوج نے جدید اسلحے کے کم سے کم ایک ہزار تجربات کیے ہیں۔
ان تجربات میں کتوں اور بکریوں کو جدید اسلحے سے ہلاک کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سال 2018ء کے دوران اسرائیلی فوج نے 40 تجربات چالیس کتوں کو ہلاک کیا جب کہ 25 بکریوں، 10 مینڈھوں، 125 خنزیروں اور سیکڑوں دیگر جنگی اور پالتو جانور شامل ہیں۔ انہیں اسلحے کے استعمال میں بے دردی سے ہلاک کیا گیا۔