(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی بحریہ نے فلسطینی ماہی گیروں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنی مقررکردہ حدود میں مچھلی کا شکار کرنے میں مصروف تھے۔
فلسطینی فشرمین فورم کے چیئرمین نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز صہیونی فوج نے غزہ کے شمالی سمندر میں اسرائیل کی مقررکردہ حدود میں مچھلیوں کا شکار کرنےوالے ماہی گیروں پر اندھا دھند فائرنگ کی اور تباہ ہونےوالی کشتیوں کو ضبط کرلیا۔
واضح رہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور صہیونی ریاست کے درمیان 1993 میں ہونےوالے اوسلو معاہدے کے تحت فلسطینی ماہی گیروں کو 30 ناٹیکل مائل میں رہتے ہوئے مچھلیوں کے شکار کی اجازت تھی تاہم اسرائیل نےا پنے ہی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس کو 10 ناٹیکل مائل کردیا تھا لیکن اب اس کی حد مزید کم کرکے تین ناٹیکل مائل کردی ہے ۔