(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوجیوں نے مظاہرین پر ربڑکی گولیاں برسائیں اور بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی مظاہرین بے ہوش اور زخمی ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق غرب ارن پر صہیونی ریاست کی عمل داری کے اعلان کےخلاف سیکڑوں فلسطینیوں نے گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی شہر (جیریکو سٹی )اریحا میں احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین نے قابض صہیونی ریاست کے خلاف نعرے بازی ۔
قابض صہیونی فوجیوں نے پر امن مظاہرین پر بھاری مقدار میں ربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی گولیاں برسائیں اور آنسو گیس کے گولے پھینکے جس کے نیتجے میں متعدد فلسطینی بے ہوش اور زخمی ہوگئے جنھیں فوری طورپر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ۔