(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست میں فوج نے بڑے بڑے ٹینکروں کے ذریعے سیوریج کا بد بودارپانی گھروں اورگلیوں میں چھوڑ دیا جس کے باعث فلسطینی گھروں کے باہر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں العیسویہ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے بھاری ٹینکروں کے ذریعے سیوریج کا بدبو دار پانی فلسطینی علاقوں میں چھوڑ دیا جس کے باعث علاقے سے اٹھنے والی بو دور تک محسوس کی جاسکتی ہے جبکہ گلیوں میں کئی کئی فٹ تک پانی کھڑا ہوگیا۔
غاصب فوج کے اس ان انتقامی کارروائی کے باعث لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے جبکہ اتنی مقدار میں گندے پانی کا گلیوں میں کھڑے ہوجانے کے باعث نکاسی آب کے ناقص انتظام کے باعث بیماریوں کے پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔