(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران فلسطینی صحافیوں ، سماجی اور سیاسی شخصیات سمیت 32 فلسطینیوں پر سفری پابندیاں عائد کیں جبکہ مسجد اقصیٰ کے خطیب و امام سمیت 25 اہم شخصیات کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے پر بھی پابندی عائد کی۔
سماجی کارکن ھنادی حلوانی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ انھیں صہیونی فوج کی جانب سے حراستی مرکز طلب کیا گیا اور تفتیش کے نام پر انھیں کئی گھنٹوں تک ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور آخر کار انھیں شہر سے باہر سفر کرنے پر روک دیا گیا ہے ۔
انھوں نےبتایا کہ صہیونی فوج نے گزشتہ ماہ کے دوران فلسطینی صحافیوں ، سماجی اور سیاسی شخصیات سمیت 32 فلسطینیوں پر سفری پابندیاں عائد کی ہے جبکہ مسجد اقصیٰ کے خطیب و امام الشیخ عکرمہ صبری سمتی دیگر 25 اہم شخصیات کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ ھنادی حلوانی پر اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ پابندیاں عائد کی جاچکی ہے گزشتہ ماہ میں ان پر آئند چھ ماہ تک مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے پرپابندی عائد کی گئی تھی ۔