(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے غیر قانونی صہیونی آبادیوں کو آپس میں ملانے کیلئے سڑک کی تعمیر کیلئے فلسطینیوں کے کھیتوں اور زیتون کے باغات کو اجاڑ دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس کے قریب غیر قانونی یہودی بستیوں کو آپس میں ملانے کیلئے سڑک کی تعمیر کیلئے نابلس کے گاؤں بیتااور حُوّارہ میں فلسطینیوں کے کھیتوں اور زیتون کے باغات کو ہیوی مشینری کی مدد سے تباہ کردیا ۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مشرقی وسطیٰ کیلئے تیار کردہ نام نہاد امن منصوبہ صدی کی ڈیل کے اعلان کے بعد سے صہیونی ریاست نے فلسطینیوں کے خلاف غیر انسانی سلوک میں غیر معمولی اضافہ کردیا ہے ۔