(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) قابض صہیونی فوج کا دعویٰ ہے کہ مسمار کئے جانے والے دونوں مکانات غیر قانونی تھے اور اس کو مسمار کرنے کیلئے پہلے ہی نوٹسز جاری کئے جاچکے تھے تاہم مکینوں نے اس کو سنجیدہ نہیں لیا تھا جس پر کارروائی کرنا پڑی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے گزشتہ روز اسرائیلی بلدیہ کی ہیوی مشینری کے ہمراہ مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے المحطہ میں فلسطینی شہری ابوزید کے گھر پر حملہ کیا اور ان کی خاندانی ملکیت ان کے دو گھروں کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کردیا ۔
صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے ابو زید کا گھر بغیر اجازت کے تعمیر کیا گیا ہے اس سلسلے میں پہلے بھی مکینوں کو نوٹسز بھیجے گئے تھے تاہم انھوں نے اس کو سنجیدہ نہیں لیا جس پر کارروائی کرنا پڑی ۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابو زید کا گھر ان کا خاندان ہے جو تین دہائیوں قبل تعمیر کیا گیا تھا ۔