(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست میں بے گناہ فلسطینی نوجوان تشدد کے بعد نا معلوم مقام پر منتقل۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قابض صہیونی ریاست میں قابض فوج نے بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع کنٹینر چوکی سے گزرتے ہوئے بیرزیت یونیورسٹی کے فلسطینی طالب علم نادر عویدات کو حراست میں لیتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنا یا تاہم بیت المقدس کے رہائشی طالب علم کےحوالے سےاب تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہیں جس کے مطابق یہ واضح ہو سکے کہ نوجوان کو صہیونی انتظامی حراست کی کونسی جیل میں منتقل کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ فلسطینی طالب علم صہیونی فوجی چوکی سے گزر رہا تھا جب اسے قابض فوجی اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بناکر حراست میں لیا تھا ۔