(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے غیر قانونی صہیونی بستیوں کو آپس میں ملانے کیلئے سڑکوں کا جال بچھانہ شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں فلسطینیوں کے گھروں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی تیزی سےمسماری جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق غیر قانونی صہیونی آبادکاری اور صہیونی سرگرمیوں پر نظر رکھنےو الی تنظیم کے رکن ابراہیم عواد اللہ نے بتایا ہے کہ صہیونی فوج نے صہیونی آبادیوں کو ایک دوسرے سے ملانے کیلئے مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی گاؤں الولجاہ میںفلسطینی احمد الأطرش کے گھر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کردیا جبکہ دیگر فلسطینی املاک کو بھی مسمار کریا۔
احمد الاطرش کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے اس کو کسی قسم کا کوئی پیشگی نوٹس نہیں دیا گیا اور اچانک ہی اسرائیلی فوج نے اس کے گھر کو مسمار کردیا ۔