(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے العیسویہ میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور فلسطینی طالب علم کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح صیہونی فوج نے مقبومہ بیت المقدس کے قصبے العیسویہ میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور 19 سالہ فلسطینی طالب علم محمود المدنی کو اغواکرلیا، اسرائیلی فوج نے فلسطینی طالب علم کے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور رہائشیوں کوتشدد کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران صہیونی فوج نے دوفلسطینی طالبات سمیت 18 فلسطینی طالب علموں کو گھروں سے اغواکیا ہے۔