(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض فوجی اہلکاروں نے فلسطینی نوجوان پر بے بنیاد الزامات لگا تے ہوئے تشدد کیا اور فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی ریاست اسرائیل میں الطور قصبے میں المقاصد ہسپتال کے سامنے صہیونی فوج نے راہگیر فلسطینی نوجوان داؤد ابوالحوا کو اچانک راہ میں روک کر تفتیش شروع کرتے ہوئے جامعہ تلاشی کےدوران تشددکا نشانہ بنایا۔
عینی شاہدین کے مطابق فلسطینی نوجوان داؤد ابوالحوا پر تشدد سے قبل صہیونی اہلکاروں کی جانب سے فلسطینی کی شناخت کی گئی تھی جس کے بعد قابض فوج نے فلسطینی پر تشدد کیا اور اسے اغوا کرلیا گیا۔
خیال رہے کہ صہیونی فوجی دستے فلسطینی علاقوں میں داخل ہوکر دہشت گردانہ کارروائیاں کر کے فلسطینی باشندوں کو نقصان پہنچاتے ہیں جن میں بے قصور نوجوانوں کےاغوا سمیت صہیونی حکام کے بےلگام ،انتہا پسند یہودی آبادکاروں کی شر پسندانہ کارروائیاں شامل ہیں۔