(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست کے زندان میں 12ماہ سےقید فلسطینی بغیر کسی جرم کے مسلسل تشددکا نشانہ بنتا رہا جس کے بعد صہیونی عدالت نے رہائی کا فیصلہ سنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کی غیر قانونی عدالت کی جانب سے صہیونی زندان میں بغیر کسی جرم کے قید فلسطینی نوجوان عرابی غیث کو 12 ماہ بعد رہا کر نے کا فیصلہ دیا گیا ہے۔
نوجوان کو صہیونی فوجی اہلکارون نے بیت المقدس سے گھرگھر چھاپوں کی پر تشدد کارروائیوں کے دوران حراست میں لیا تھا۔
قابض فوج کی جانب سے حراست میں لیے گئے نوجوان عرابی غیث کو اتنے ماہ تک صہیونی حراستی مرکز میں نظر بندی کے دوران بد ترین تشدد کا سامنا رہا جبکہ جیل حکام کی جانب سے والدین اور وکیل سے بھی ملاقات پر جبری پابندی عائد رکھی گئی جو کہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔