(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی انتظامی حراست میں قید بے گناہ فلسطینی قیدیوں کے خاندان کو پریشان کر نے کے لیے قابض فوجی عدالت بھاری جرمانے اور قابل توسیع قید کی سزا ئیں سناتی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین کےضلع جینن کےقصبے یبد سے تعلق رکھنے والے فلسطینی قیدی احمد مہند عمارنہ پر صہیونی غیر قانونی فوجی عدالت کی جانب سے 32 ماہ کی قید اور 8000 شیکل جرمانے کا فیصلہ جاری کر دیا گیا جس کے بعدنوجوان احمد مہند عمارنہ کے اہل خانہ نے قابض فوج انتظامیہ کے خلاف حراستی مرکز کے سامنےاحتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صہیونی حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس کے نتیجے میں صہیونی اہلکار وں کی نفری نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے مجمع کو منتشر کیا۔
واضح رہے کہ قابض ریاست میں صہیونی فوج مظلوم فلسطینیوں سے جرمانے کی صورت پیسے انٹھنے کے لیے انہیں بغیر کسی جرم کے قید خانوں میں ڈال دیتی ہے اور جرمانہ ادا کر نے تک قیدی بنائے رکھتی ہے۔