(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست میں صہیونی فوجی عدالت کی جانب سےفلسطینی سگے بھائیوں کے ٹرائل میں ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی فوجی عدالت کی جانب سے العیسویہ کے رہنے والے دو سگے بھائی محمدبسام عبیداورمحمد ولید عبید جنہیں بلا جواز کارروائی کےنتیجے میں صہیونی فوج نےان کے گھرسے اغوا کیا تھااور بغیر کسی جرم کے اسرائیلی غیر قانونی انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت صہیونی جیل میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا، عدالت میں کوئی جرم ثابت نہ ہونے کے باوجود رہائی نہیں دی گئی تاہم بے گناہ فلسطینیوں کی قید میں ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ غاصب صہیونی حکام کی عدالت نے دونوں بھائیوں کے مقدمے کی سماعت کو بغیر کسی معقول وجہ کے ملتوی کر دیاہے۔