(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں پچھلے کچھ مہینوں میں ہی ہزاروں فلسطینی اپنے گھروں کے جائز مالکان ہوتے ہوئے بھی صہیونی بلدیہ کے ظلم کا نشانہ بنے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق قابض ریاست میں گزشتہ چند مہینوں میں ہزاروں مجبور فلسطینی اپنی املاک سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
صہیونی حکام کی جانب سے فلسطینیوں کے حوالے سے جاری کردہ خود ساختہ قانون کے مطابق صہیونی بلدیاتی ادارہ صرف فلسطینی مکانوں کے مالکان کو نوٹس جاری کردیا جاتاہے جس کے مطابق فلسطینی باشندے کے مکان کی تعمیر ناجائز زمین پر ہونے کی وجہ سے مسمار کردیا جائے گا ساتھ ہی مکان کی مسماری پر استعمال ہونے والی بھاری مشینری کی فیس بھی جرمانے کے طور پرمکان کےمالکان کو ادا کرنی ہوگی جو کہ کئی ہزار شیکل ہوتے ہیں ۔
اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے مقبوضہ فلسطین کےصہیونی قوتوں کے ہاتھوں معاشی بدحالی کا شکار فلسطینی باشندے اپنی مدد آپ کے تحت خود ہی اپنے مکانات کو منہدم کرتے ہوئے کھلے آسمان کے نیطے اپنے خاندان کے ساتھ رہنے پر مجبور ہیں ۔