(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینیوں اور صہیونی فوج کی جھڑپوں کے نتیجے میں علاقے میں اسرائیلی فوجی چھاپے مارے جاتے ہیں جس سے تجارتی نقل و حرکت شدید تاثر ہوتی ہے اور خرید و فروخت مکمل بند ہوجاتی ہے۔
فلسطین میں انسانی حقوق کی محافظ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عماد ابو شمیسہ کی جانب سےگذشتہ روز بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقہ باب الزاویہ میں صہیونی فوجی جھڑپیں روزانہ کا معمول بن گئی ہیں جس میں فلسطینی نوجوان اور قابض ریاست کے صہیونی اہلکاروں میں تصادم کے نتیجے میں اکثر درجنوں گرفتاریاں عمل میں لائی جاتی ہیں۔
ابو شمسیہ کے مطابق باب الزاویہ شہر کے وسط میں تجارتی علاقہ ہےجبکہ آئے دن فلسطینیوں اور صہیونی فوج کی جھڑپوں کے نتیجے میں علاقے میں اسرائیلی فوجی چھاپے مارے جاتے ہیں جس سے تجارتی نقل و حرکت شدید تاثر ہوتی ہے اور خرید و فروخت مکمل بند ہوجاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکام کی یہ منظم سازش شہر کوفلسطینیوں سے خالی کرانے اور شہریوں کو ہراساں کر نے کے لیےہےتاکہ مقامی شہری تجارت کے مواقعے ناملنے سے مایوس ہوجائیں۔
ابو شمیسہ نے واضح کیا کہ صہیونی قابض فوج ان ہتھکنڈوں سے پرانےبیت المقدس شہر کی زمینوں پر 4 آبادکاری چوکیاں قائم کرچکی ہے جہاں 800 آباد کار 1500 اسرائیلی فوجیوں کی نگرانی میں آباد کیے گئے ہیں جبکہ پرانے شہر میں 43٪ سے زیادہ مکانات کو بھی خالی کرا لیا ہے اور 77٪ فلسطینی دکانیں بند کرادیں ہیں ۔