(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صیہونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان کلب کے سربراہ مروان الغول کو تفتیش کیلئے حراستی مرکز طلب کرلیا۔
مقامی ذرائع کےمطابق قابض صیہونی فوج نے سلوان کلب کے سربراہ کو تفیش کیلئے حراستی مرکز طلب کیا ہے جہاں ان سے مزاحمت کاروں اور دیگر فلسطینیوں کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ صیہونی حکام فلسطینی باشندوں جن میں مذہبی رہنماؤں سمیت صحافی، سماجی شخصیات اور سیاسی شخصیات بھی شامل ہیں ان کو کسی بھی وقت حراستی مراکز طلب کر کے حراساں کرتی ہے اور انھیں صیہونی ریاست کے مفادات کیلئے کام کرنے پر مجبور کرتے ہوئےسنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتی ہے۔