(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ )صہیونی حکام کی جانب سے فلسطینی خاتون کو اسرائیلی مظالم پر لب کشائی کرنے کے جرم میں 29دن قبل قید تنہائی میں ڈالا گیا تھا۔
مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی علاقے صورباھر سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ فلسطینی خاتون”المقدسيہ فدوى حمادہ ” کو صہیونی حکام نے دامون جیل نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم پر لب کشائی کرنے کے جرم میں قید تنہائی میں ڈال رکھا ہے اور اس قید تنہائی کو مسلسل 29 واں دن ہوگیا ہے۔
کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ المقدسيہ فدوى حمادہ کے حوالے سےکوئی اطلاعات فراہم نہیں کی جارہی ہے اور نا ہی اس کی صحت کے بارے میں آگاہ کیا جارہا ہے ۔