(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی جیلوں میں قیدیوں کے خلاف مجرمانہ غفلت برتتے ہوئے انسانی حقوق اور بین الاقوامی تنظیموں کی کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سفارشات کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز فلسطینی قانون ساز کونسل کے فرسٹ ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر کی جانب سےبیا ن جاری کیا گیا جس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ صہیونی جیلوں میں قیدیوں میں کورونا وائرس کو مجرمانہ غفلت برتتے ہوئے پھیلایا گیا جس کے نتیجے میں آج قیدیوں کی بڑی تعداد اس وبا کا شکار ہو گئی ہے
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا گیا انہیں وائرس سے متاثر ہونے کے بعد بھی دوسرے قیدیوں سے علیحدہ نہیں کیا گیا اور کسی احتیاتی تدابیر کا انتظام نہ کرتے ہوئے انسانی حقوق اور بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں کی سفارشات کو مکمل نظرانداز کر دیا گیا جو کہ قیدیوں کی زندگیاں شدید خطرات سے دوچارہے۔