(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی انتہاپسند یہودی آبادکاروں کے ایک گروہ نے اسرائیلی فوج کے سخت پہرے میں مسجد اقصٰی میں جوتوں سمیت داخل ہوکر ایک بارپھر مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی شر پسند آباد کاروں کے گروہ نے مسجد اقصٰی میں داخل ہوکر مقدس مقامات کی بے حرمتی کی جبکہ مسجد اقصٰی میں روزے دار مسلمان نمازی درجنوں کی تعداد میں مسجد اقصٰی کے اندر تعینات تھے تاکہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مسجد کی بے حرمتی کرنے والے یہودی آبادکاروں کا مقابلہ کریں اور انہیں بھاگنے پر مجبور کریں جس کے باعث صہیونی آباد کاروں اور فلسطینیوں کے مابین تصادم ہواتاہم اس موقع پر موجود صہیونی فوج نے جو آباد کاروں کی حفاظت پر معمور تھی ،فلسطینی مسلمانوں پر بندوق کے بٹوں سےشدید تشدد کیا۔