(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)مسجد اقصی میں یہودی آبادکاروں نے دن بھر قبلہ اول کے اندر قابل مذمت حرکات کیں جبکہ قابض فوج نے صہیونیآبادکاروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی آبادکاروں نے اسرائیلی پولیس اور خفیہ اداروں کے اہل کاروں کی شمولیت سے مراکشی دروازے کے ذریعے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر شرپسندانہ قابل مذمت حرکات کیں جس کے نتیجے میں مسجد میں موجود فلسطینیوں کے مذہبی اشتعال انگیز جذبات کو ہوا دینے کی کوشش کی گئی تاہم صہیونی فوج اور خفیہ فورسز کے اہل کاروں نے یہود کے جتھوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا۔
واضح رہے کہ قابض صہیونیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر دھاووں کا سلسلہ طویل تر ہوتا جارہا ہےاور صہیونیوں کا یہ جارحانہ طرز عمل جو بین الاقوامی قانون کے تحت بھی مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں قابض ریاست کے غاصبانہ تسلط کی عکاسی کرتا ہے۔پھر بھی مسلم امہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔