(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ایرانی صدر نے صدی کی ڈیل کو مسلمانوں کیلئے شرمناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ’مزاحمت کے سوا کوئی راستہ نہیں، متحد ہو کر حملہ آور کے سامنے کھڑا ہونا ہے۔
گزشتہ روز ایران کے صدر حسن روحانی نے اسلامی جمہوریہ کے بانی، آیت اللہ روح اللہ خمینی کے مزار پر حاضری کے موقع پر اپنے خطاب میں امریکا کی جانب سے پیش کردہ نام نہاد صدی کی ڈیل کو تمام مسلمانوں کیلئے قابل نفرت اور شرمناک قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ اس منصوبے نے مسلمانوں کی کھلی تضحیک کہ ہے اور قابض ریاست کو جبری فلسطینیوں کے حقوق پر ڈاکہ مارنے کاحقدار قراردیا ہے جو تمام مسلمانوں اور آزادی کے متلاشی لوگوں کے لیے کتنا شرمناک اور نفرت انگیز ہے۔