(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست نے مقبوضہ بیت المقدس کے ایک اسکول پر الزام اعائد کیا ہے کہ اسکول انتظامیہ نے غیر نصابی سر گرمیوں میںفلسطینی شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جو ناقابل قبول ہے۔
صیہونی ریاست کے معروف عبرانی اخبار اسرائیل ہیوم کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت تعلیم نےمقبوضہ بیت المقدس کے ایک فلسطینی اسکول الفتات ال لاجہی کے پرنسپل پر الزام عائد کیا ہے کہ اسکول نے غیر نصابی سرگرمیوں کے دوران اسکول انتظامیہ نے فلسطینی شہداء کو خراج تحسین پیش کیا، اسرائیل کے خلاف نفرت انگیزی کو ہوا دیتے ہوئے فلسطینی شہداء کی ویڈیوز اور فلسطین کی آزادی کے ملی نغمے چلائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق وزارت تعلیم کی سفارش پر صیہونی فوج نے الفتات ال لاجہئی اسکول کے پرنسپل کو تفتیش
کیلئے طلب کیا ہے۔