(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج اور پولیس کے حفاظتی حصار میں درجنوں شرپسند یہودی جنونیوں نے مسجداقصیٰ پر دھاوا بولا اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔
عینی شاہدین کے مطابق علی الصبح یہودی مذہبی پیشوایہودہ گلک کی سربراہی اور قابض صیہونی فوج کے حفاظتی حصار میں درجنوں شرپسند صیہونی آبادکاروں اور یہودی مذہبی جنونیوں نے قبلہ اول کے باب رحمت سے داخل ہوتے ہوئے مسجد اقصٰی پر دھاوا بولا اور یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی ۔
شرپسند یہودی کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے کے موقع پر قابض صیہونی فوج نے مسلمان عبادتگزاروں اور مسجد اقصیٰ کے محافظوں کو مسجد سے بے دخل کردیا جبکہ یہودہ گلک کی سربراہی میں شرپسند یہودی جنونیوں نے یہودی مذہی تلمودی گیت گائے اور اسلام مخالف اشتعال انگیز نعرے بازی کی ۔