(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) شرپسند صہیونی آبادکاروں کےا یک گروپ نے فلسطینی باشندے پر اس وقت پتھراؤکیا جب وہ اپنی گاڑی میں نابلس کی سڑک سے گزر رہا تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ روز جمعہ کی نماز کےبعد شرپسند صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے مغربی کنارے کے جنوبی شہر نابلس کے دومہ گاؤں میں 28 سالہ فلسیطنی باشندے محمد عبدالحفیظ کی کار پر پتھراؤ کیا جس سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔
صہیونی آبادکاروں کے حملے میں فلسطینی نوجوان کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں جس کو ابتدائی طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مشرقی وسطیٰ کیلئے تیار کردہ نام نہاد امن منصوبہ صدی کی ڈیل کی اعلان کے بعد سے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی حکومت کے ساتھ ساتھ غیر قانونی آبادکاروں کی کارروائیوں میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔