• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 26 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

شدید بارشوں نے فیلڈ ہسپتال زیرِ آب کر دیا

شدید بارشوں کے باعث غزہ میں کویت کا اسپیشلائزڈ فیلڈ ہسپتال پانی میں ڈوب گیا۔

بدھ 26-11-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
شدید بارشوں  نے فیلڈ ہسپتال زیرِ آب کر دیا
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

غزہ میں شدید بارشوں کے باعث کویت کااسپیشلائزڈ فیلڈ ہسپتال پانی میں ڈوب گیا۔ خان یونس کے علاقے مواصی میں واقع فیلڈ ہسپتال کے کئی حصے زیرِ آب آ گئے جس کے نتیجے میں آپریشن تھیٹر، گائنی وارڈ، زچہ وبچہ یونٹ اور رہائشی وارڈ کے وارڈز میں کام عارضی طور پر روک دیا گیا۔

ہسپتال نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ اس کی طبی ٹیمیں صبح کے ابتدائی اوقات ہی سے پانی نکالنے اور متاثرہ یونٹس کی مرمت کا کام کر رہی ہیں جبکہ دیگر طبی شعبے مشکل حالات کے باوجود معمول کے مطابق اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

غیر معمولی بارش نے جنوبی غزہ میں پناہ گزینوں کے ہزاروں کو بھی ڈبو دیا، خصوصاً مواصی کے اس علاقے میں جہاں لاکھوں بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔ اس صورتحال نے پہلے سے ہی نازک انسانی حالات کو مزید بگاڑ دیا۔ اس سے قبل بھی بارش کے کئی واقعات میں خیموں کے ڈوبنے کی شکایات سامنے آتی رہی ہیں جن میں تازہ ترین واقعہ 15 نومبر کو ریکارڈ ہوا تھا۔

غزہ کے یہ بے گھر علاقے ایک نئے موسمی نظام کی زد میں ہیں جس کے ساتھ گرج چمک اور موسلادھار بارش کا سلسلہ پیر کی شب سے جاری ہے، جس نے ان لوگوں کی مشکلات دوچند کر دی ہیں جو بنیادی حفاظتی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔

بدترین موسمی حالات اُس انسانی بحران کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں جو تقریباً دو برس سے جاری جنگ کے باعث شدید تر ہو چکا ہے۔ خوراک اور ادویات کی کمی، ناکافی امدادی ٹرکوں کی آمد اور بنیادی ڈھانچے کے وسیع تباہی نے غزہ کی زندگی کو مزید دشوار بنا دیا ہے۔

اسی دوران مقامی ذرائع کے مطابق 10 اکتوبر کو نافذ ہونے والی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بھی متعدد علاقوں میں جاری ہیں جہاں سینکڑوں حملے اور عسکری کارروائیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

سات اکتوبر سنہ 2023ء سے شروع ہونے والی اس جارحیت نے غزہ میں جانی و مالی نقصان کا ایسا سلسلہ چھوڑا ہے جس میں ہزاروں افراد شہید ہوئے، لاکھوں زخمی یا لاپتہ ہیں اور بجلی، پانی، علاج اور رہائش جیسی بنیادی ضروریات سے محروم دسیوں ہزار بے گھر افراد انتہائی کٹھن حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.