• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

شب معراج  پر مسجد اقصٰی پر لگی پابندیاں ہٹائی جائیں، الشیخ عکرمہ صبری

پیر 08-03-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
شب معراج  پر مسجد اقصٰی پر لگی پابندیاں ہٹائی جائیں، الشیخ عکرمہ صبری
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شیخ صابری نےکورونا کی وبا  کے باعث مسجد پر لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کر تے ہوئے  اسرار اور معراج کی یاد، نبی آخرزماں محمد ﷺ کے سفر کی رات میں مسجد اقصٰی کو عوام کے لیے کھولنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مسجد اقصی کے امام اور مبلغ شیخ عکرمہ سعید صبری کی جانب سےایک پریس بیان میں  سپریم اسلامی اتھارٹی   سے اگلے جمعرات کو اسرار اور معراج کی یاد  کے موقع پر جب حضرت محمدﷺ مسجد اقصی سے سفر معراج پر روانہ ہوئے مسجد اقصٰی کو تمام علاقوں سے آنے والے مسلمانوں کے لیے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شب معراج کے تاریخی موقع پر عوام مسجد اقصٰی میں داخلے کی خواہش مند ہے تاہم عالمی وبا کو دیکھتے ہوئےمسلمانوں کو صحت عامہ اور حفاظت کی ہدایات پر عمل پیرا ہونے پر مسجد میں اس عظیم تاریخی شب گزارنے کی اجازت ملنی چاہیے۔

شیخ صبری نے پریس بیان میں واضح کیا کہ معراج کے معجزے کا ذکر قرآن مجید اور نبی کریم. کی سنت میں ہے اور یہ مسلمانوں کے عقیدے سے منسلک ہےجس میں مسلمانوں کا حق ہے کہ وہ اس موقع سے نماز کے انعقاد ، مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھنے ، ذکر سیشنوں میں شریک ہونے ، اور نبی کریم کے واقعہ معراج کی وضاحت کی محفل میں  شرکت کریں جو  مکہ مکرمہ سےشروع ہوا اور بیت المقدس سے  آسمانوں کی بلندیوں پر پرور دگار عالم سے ملاقات پر اختتام پزیر ہوا۔

شیخ صابری نے عرب اور اسلامی ممالک سے اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں کو مضبوط کریں ، اپنی کوششیں تیز کریں اور بیت المقدس اور فلسطین شہر میں مذہبی مقامات اور اوقافی املاک کے تحفظ کےلیے اپنے موقف کو متحد کریں ، اسلامی مذہب کے خلاف عالمی مہموں کا مقابلہ کریں اور اسلام کے پھیلاؤ کے لئے کام کریں۔ اعتدال پسندی ، محبت ، انصاف ، اور دوسرے تمام مذاہب ، فرقوں اور عقائد کے احترام پر مبنی تعلیمات کے ذریعے اسلام کو عام کریں ۔

Tags: 'مسجد اقصٰیالشیخ عکرمہ صبریبیت المقدسصہیونیئزممقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.