(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) گزشتہ ایک ماہ کے دوران سادہ لباس میں ملبوس صہیونی فوجی اہلکاروں کے ہاتھوں خواتین سمیت 14 فلسطینی باشندے اغواء ہوچکے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق سادہ لباس میں ملبوس صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر جنین شہر میں البستان پارک اور ریسٹورنٹ پر حملہ کیا اور 20 سالہ حمزہ رحال کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
20 سالہ حمزہ رحال فرسٹ ایئر کا طالب عللم اور ریسٹورنٹ میں کام کر تا تھا ۔
واضح رہے کہ صہیونی حکام کی جانب سے ماورائے عدالت قتل اور گرفتاریاں معمول بن چکی ہیں، گزشتہ ایک ماہ کے د روان سادہ لباس میں ملبوس صہیونی فوجی اہلکاروں کے ہاتھوں خواتین سمیت 14 فلسطینی باشندے اغواکئے جاچکے ہیں ۔