(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج کی فلسطینی گھروں میں لوٹ مار اور تشدد کے خلاف مشتعل فلسطینی نوجوانوں نے صیہونی فوج کو گھیرے میں لے کر پتھروں کی بارش کردی، گرینڈ آپریشن میں متعدد فلسطینی گرفتار۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوج نے رات گئے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اچانک مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی شہر رام اللہ کےمختلف علاقوں میں چھاپہ مارکارروائیاں شروع کیں اور فلسطینی شہریوں کو گھروں میں گھس کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے متعدد فلسطینی شہریوں کو گرفتارکرلیا، یہی صورتحال نابلس کے مختلف علاقوں میں رہی تاہم وہاں صیہونی فوج کو شدیدمزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، فلسطینی نوجوانوں نے قابض فوجیوں کو چاروں جانب سے گھیر کرشدید پتھراؤ کیا اور بوتلوں میں بنائے گئے پیٹرل بموں سے قابض فوجیوں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا تاہم اس کے بعد اسرائیلی فوج کی بھاری تعداد نے متعدد فلسطینی کو گرفتارکرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا۔