(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج آزاد کیے گئے فلسطینی قیدی کی املاک کو بھاری نقصان پہنچایا اور انہیں ان کے کنبے کے سامنے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دوبارہ حراست میں لےلیا ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے علاقے رام اللہ کے رہائشی فلسطینی قیدی رامی فضائل جنہیں کچھ ہی روز قبل صہیونی انتظامی جیل سے رہا کیا گیا تھا دوبارہ صہیونی قابض فوج نےپر تشدد کارروائی کر تے ہوئےحراست میں لے لیا۔
قابض فوج نے فلسطینی آزاد کیے گئے قیدی کے گھر میں گھس کران کی املاک کو شدید نقصان پہنچایا تاہم انہیں بد ترین تشدد کا نشانہ بنا تے ہوئے دوبارہ حراست میں لے کرنا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔
اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج کی جانب سےآزاد کیے گئے فلسطینی قیدی کے گھر پر چھاپا مار کارروائی کے نتیجے میں رامی فضائل کے خاندان کی جانب سےان کی دوبارہ گرفتاری کے خلاف رام اللہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے ۔