(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) دبئی میں قونصل خانہ کھلنے کے بعد امارات میں صیہونی ریاست کے دو مشنز ہوگئے ہیں جہاں عملے کی تعداد 80 ہے۔
متحدہ عرب امارات کے معروف اخبار "خلیج ٹائمز” کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں صیہونی ریاست اسرائیل نے اپنا پہلا باضابطہ قونصل خانہ کھول لیا ہے، اس قونصل خانے کے بعد امارات میں صیہونی ریاست کے مشنز کی تعداد دو ہوگئی ہے جبکہ مشرقی وسطیٰ میں یہ تعداد 6 ہوگئی ہے۔
اخبار نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں لکھا ہے کہ صیہونی ریاست اسرائیل نو منتخب امریکی صدر کے حوالے سے تذبذت کا شکار لگتی ہے اور ان کے مکمل طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے سے پہلے پہلے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تیار کردہ نام نہاد امن منصوبہ برائے مشرقی وسطیٰ "صدی کی ڈیل ” پر عمل درآمد کرانے کیلئے سرتوڑ کوششیں کررہا ہے ، اسی حوالے سے گذشتہ روز مراکش کے شہر رباط میں اپنے پہلے سفارتخانے کا بھی افتتاح کیا ہے جہاں سے جلد سفارتی سرگرمیوں کا آغاز کیئے جانے کا بھی اعلان کیا ہے ۔