(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں عیسائی برادی کے سب سےبڑےمذہبی پیشواء نے خطیب مسجد اقصیٰ کے گھر پر اسرائیلی فوج کے چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف فلسطین کی مسیحی برادری مظلوم فلسطینیوں کےساتھ کھڑے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں عیسائی برادری کے سرکردہ مذہبی پیشوا اور یونانی آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ بشپ عطاء اللہ حنا کی جانب سے جاری بیان میں خطیب مسجد اقصیٰ الشیخ عکرمہ صبری کے گھر پر صیہونی فوج کے چھاپے اور ان پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف قابض ریاست کے مظالم ناقابل قبول ہیں ۔
اپنے بیان میں انھوں نے خطیب مسجد اقصیٰ کو مخاطب کرتےہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی تمام مسیحی برادری صیہونی ریاست کے مظالم کے خلاف فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔