• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 26 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

خان یونس و مشرقی غزہ میں 3 فلسطینی شہید

خان یونس اور غزہ کے مشرق میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی شہید

پیر 24-11-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
خان یونس و مشرقی غزہ میں 3 فلسطینی شہید
0
SHARES
23
VIEWS

غزہ ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

آج پیر کے روز خان یونس اور غزہ کے مشرقی علاقوں میں قابض اسرائیلی فوج کی بمباری اور فائرنگ سے تین نہتے فلسطینی شہید اور کم از کم دو زخمی ہوگئے جو جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ مشرقی خان یونس کے علاقے بنی سہیلہ کی ارمیضہ بستی میں ایک گھر کے قریب قابض اسرائیلی فضائی حملے میں بیس سالہ علاء مازن ابو ریدہ اور بائیس سالہ احمد عبد الرحیم سہمود جام شہادت نوش کر گئے اور ایک اور شہری شدید زخمی ہوا۔

اسی طرح ذرائع نے بتایا کہ غزہ شہر کے مشرقی محلے التفاح میں قابض اسرائیلی سنائپروں کی گولیوں کا نشانہ بن کر نوجوان محمود وائل الریفی شہید ہوگیا۔ قابض فوج کے نشانہ باز مشرقی غزہ کے اطراف میں مستقل مورچہ زن ہیں۔

اسی دوران التفاح کے علاقے الشعف میں قابض اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری سے ایک اور شہری زخمی ہوگیا۔

یہ ہلاکتیں اس وقت ہو رہی ہیں جب قابض اسرائیلی فوج جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے۔ فجر سے ہی خان یونس کے مشرقی علاقوں پر متعدد فضائی حملے کیے گئے جن کے ساتھ وحشیانہ توپ خانے کی گولہ باری بھی ہوتی رہی۔

اسی کے ساتھ جنوبی غزہ کی شہر رفح پر بھی قابض اسرائیلی طیاروں نے کئی حملے کیے اور ہیلی کاپٹروں سے مسلسل فائرنگ کی گئی۔

غزہ شہر کے مشرقی حصے میں قابض اسرائیلی فورسز نے کئی رہائشی عمارتوں کو بارودی دھماکوں سے مکمل طور پر تباہ کر ڈالا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ مشرقی خان یونس کے علاقے بنی سہیلہ کی ارمیضہ بستی میں ایک گھر کے قریب قابض اسرائیلی فضائی حملے میں 20 سالہ علاء مازن ابو ریدہ اور 22 سالہ احمد عبد الرحیم سہمود جام شہادت نوش کر گئے اور ایک اور شہری شدید زخمی ہوا۔

اسی طرح ذرائع نے بتایا کہ غزہ شہر کے مشرقی محلے التفاح میں قابض اسرائیلی سنائپروں کی گولیوں کا نشانہ بن کر نوجوان محمود وائل الریفی شہید ہوگیا۔ قابض فوج کے نشانہ باز مشرقی غزہ کے اطراف میں مستقل مورچہ زن ہیں۔

اسی دوران التفاح کے علاقے الشعف میں قابض اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری سے ایک اور شہری زخمی ہوگیا۔

یہ ہلاکتیں اس وقت ہو رہی ہیں جب قابض اسرائیلی فوج جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے۔ فجر سے ہی خان یونس کے مشرقی علاقوں پر متعدد فضائی حملے کیے گئے جن کے ساتھ وحشیانہ توپ خانے کی گولہ باری بھی ہوتی رہی۔

اسی کے ساتھ جنوبی غزہ کی شہر رفح پر بھی قابض اسرائیلی طیاروں نے کئی حملے کیے اور ہیلی کاپٹروں سے مسلسل فائرنگ کی گئی۔

غزہ شہر کے مشرقی حصے میں قابض اسرائیلی فورسز نے کئی رہائشی عمارتوں کو بارودی دھماکوں سے مکمل طور پر تباہ کر ڈالا۔

گذشتہ برس اکتوبر کی 10 تاریخ کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے قابض اسرائیلی فوج سینکڑوں بار معاہدے کی خلاف ورزی کر چکی ہے جس کے نتیجے میں شہداء کی تعداد بڑھ کر 342 اور زخمیوں کی تعداد 871 ہو چکی ہے۔

یہ جنگ بندی اس ہلاکت آفریں نسل کش جنگ کا خاتمہ تھی جو قابض اسرائیل نے 7 اکتوبر سنہ2023 کو شروع کی اور پورے دو برس تک جاری رکھی۔ اس خونریز جنگ میں تقریباً 70 ہزار فلسطینی شہید ہوئے اور تقریباً 171 ہزار زخمی ہوئے جبکہ غزہ کی 90 فی صد شہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ و برباد کر دی گئیں۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.