• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کا ایک بار پھر سعودی عرب میں قید فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

پیر 06-04-2020
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
حماس کا ایک بار پھر سعودی عرب میں قید فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)حماس نے  سعودی عرب میں قید فلسطینیوں کی گرفتاریوں اور ان کے ظالمانہ ٹرائل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کورونا کی وباء پھیلنے کے بعد فلسطینیوں کا سعودی عرب کی جیلوں میں بے آسرا رہنا اور ان کے معاملے میں مجرمانہ لا پرواہی برتنے کا کوئی جواز نہیں۔

مقبوضہ فلسطین میں قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کی جانب سے جاری بیان میں ایک بارپھر سعودی عرب پر زور دیا ہے کہ وہ حراست میں لیے گئے فلسطینی اور اردنی شہریوں بالخصوص جماعت کے عمر رسیدہ رہ نما ڈاکٹر محمد الخضری اور ان کے بیٹے ھانی الخضری کو رہا کرے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی وباء پھیلنے کے بعد فلسطینیوں کا سعودی عرب کی جیلوں میں بے آسرا رہنا اور ان کے معاملے میں مجرمانہ لا پرواہی برتنے کا کوئی جواز نہیں،سعودی عرب حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کو انسانی بنیادوں پر فوری رہا کرے۔

حماس نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب میں ایک سال سے پابند سلاسل ڈاکٹرمحمد الخضری اور ان کے بیٹےڈاکٹر ھانی الخضری سمیت دسیوں فلسطینی بغیر کسی جرم کے قید ہیں،   ان کا صرف اتنا قصور ہے کہ انہوں نے فلسطینی قوم اور قضیہ فلسطین کو پس پشت نہیں ڈال،  وہ سعودی عرب میں تمام تر آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق قضیہ فلسطین کی خدمت کرتے اور فلسطینیوں کے حقوق کے لیے سعودی عرب میں آواز بلند کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں قید فلسطینی اور اردنی شہریوں پر  سعودی حکام نے مزاحتمی تحریک حماس کے لیے فنڈنگ کرنےسمیت دیگر سنگین نوعیت کے الزامات  عائد کرتے ہوئے قید کردیا ہے ۔

Tags: "محمد الخضریحماسسعودی جیلسعودی عربھانی الخضری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.