• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

حق واپسی مارچ کے شہداء سپرد خاک، ہزاروں افراد کی شرکت

پیر 01-04-2019
in خاص خبریں, غزہ
0
حق واپسی مارچ  کے شہداء سپرد خاک، ہزاروں افراد کی شرکت
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ہفتے کے روز غزہ میں یوم الارض کے موقع پر ملین مارچ میں صیہونی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے دو فلسطینیوں کو کل اتوار کے روز سپرد خاک کر دیا گیا۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں ملین مارچ کے دوران 17 سالہ بلال محمود النجار اور 18 سالہ تامر ھاشم ابو الخیر کو اسرائیلی فوج نے شہید کر دیا تھا۔

ان دونوں شہداء کو کل اتوار کے روز سُپرد خاک کیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ملین مارچ کے دو شہیدوں 20 سالہ محمد جہاد سعد اور 17 سالہ ادھم نضال عمارۃ کو ہفتےکے روز سپرد خاک کر دیا گیا۔

ان چاروں فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز غزہ میں ملین مارچ کے دوران گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ شہید ہونے والوں میں تین بچے شامل تھے جب کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 316 فلسطینی زخمی ہوئے۔

غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید محمد جہاد سعد کو عظیم الشان ملین مارچ کے انعقاد سے قبل ہی گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا تھا جب کہ ادھم نضال عمارۃ اور سترہ سالہ تامر ھاشم ابو الخیر کو خان یونس میں ایک ریلی کے دوران شہید کیا گیا۔ تیسرے فلسطینی شہری 17 سالہ بلال محمود شعبان النجار کا تعلق غزہ کے علاقے بنی سھیلا سے ہے۔

Tags: اسرائیلحق واپسیخان یونسدہشت گردیریلیسپرد خاکشہداءشہیدصیہونیغزہفائرنگفلسطینمارچوزارت صحتیوم الارض
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.